عوامی مسائل

شینبر چھلت کے تاجر اپنی مدد آپ کے تحت رمضان سے قبل بازار کی صفائی کریں گے، اجلاس میں فیصلہ

نگر ( بیورو رپورٹ) انجمن تاجران شینبرچھلت کا اجلاس ،اجلاس میں رمضان المبارک سے قبل مختلف مارکیٹوں سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرہ اور گندگی کو محفوظ مقام پر تلف کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرنے اور ضلعی انتظامیہ سے بھی اس مد میں ہر طرح کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے اجلاس میں ،تمام پرچون فروش اور ہول سیل دکانداروں کے ساتھ ،ہوٹل مالکان،حجام،کلینکس،قصاب،کارخانہ دار اور پولٹری دکانداروں نے شرکت کی ۔ دکانداروں نے اپنے مسائل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر میں چھلت بازار سب سے بڑا تجارتی مرکز ہونے کے باوجود نہ کوئی تو کوئی ٹریفک نظام قائم ہے اور نہ ہی روزانہ کی بنیاد پر اکھٹا ہونیوالا منوں کے حساب سے کچرے کو صاف کرکے محفوظ تلف کاری کا کوئی بندو بست ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو صرف اور صرف چند کلومیٹر طویلKKHپٹی کی صفائی کی فکر لگی ہوئی ہے یا اس کے آس پاس قائم چند دکانیں ہی نظر آتی ہیں لیکن نگر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز چھلت جہاں روزانہ کروڑں روپے کا کاروبار ہوتا ہے کو نظر انداز کیا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نگر کے بلدیہ کی صفائی کے لئے ٹریکٹر ٹرالی پچھلے پانچ سالوں سے سکندر آباد اور اب ضلعی ہیڈ کوارٹر میں گلی سڑی پڑی ہے کو فوری طور پر کام میں لایا جائے اور KKHسمیت نگر کی مضافات ، چھلت ٹاؤن کی مین مارکیٹ اوردفاتر میں آنے والے ہزاروں ضرورت مند خواتین وحضرات کے لئے کوئی پبلک لاٹرین تعمیر کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔مین مارکیٹ چھلت ٹاؤن میں کوئی پبلک لاٹرین موجود نہ ہونے کے سبب ضرورت مندوں رفع حاجت کرنے میں مارکیٹ آنے والے ہزاروں خواتین و حضرات کے لئے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ پورے کرشل ایریاء سمیت مین مارکیٹ ایریاء میں ٹریفک کا بھی کوئی سسٹم موجود نہیں سینکڑوں گاڑیا ں کسی بھی وقت کوئی بھی کسی بھی سڑک پر کھڑے کھر کے اپنا کام مکمل کرنے تک کھڑی رکھ کر غائب ہو جاتے ہیں جس سے پیدل گاہکوں کو سودا سلف کی خریداری میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ کبھی کبھی بازاروں میں چھاپہ مار کاروائی کے نام اپنا رعب و دبدبہ دکھانے کی کوشش ضرورکرتی ہے لیکن بازار اور علاقے کے مسائل کے حل کی طرف کوئی بھی قدم نہیں بڑھاتی ہے ۔ پولٹری ،قصائی ہو یا حجام کوئی بھی آدمی کسی بھی جگہ اپنی من مرضی سے دکان کھول کر بغیر کسی تصدیق اور مقررہ نرخوں کے اشیاء فروخت کرتے ہیں ۔ زرایع کے مطابق ان مسائل اور دیگر مسائل کے حل کے لئے انجمن تاجران شینبر چھلت کا ایک مشترکہ وفد اپنی مطالبات اور مقرر کردہ سفارشات لے کر ڈپٹی کمشنر نگر سے تفصیلی ملاقات کرے گا۔ انجمن تاجران کے مجلس عمومی کے ارکان نے انجمن تاجران کے عہدیداران کو اس مد میں فیصلے کر کے تمام اقدامات سے آگاہ کرنے کا اختیار بھی دے دیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button