سیاست

یاسین میں تحصیل سطح پر غیرسیاسی و غیرجانبدار اور سماجی شخصیات پرمشتمل ایک عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دیا جائے ۔ صوبائی ترجمان ایم ایس ایف

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل یاسین کے انداریاسین سطح پر غیرسیاسی وغیرجانبدار افراد پر مشتمل عوامی ایکشن کمیٹی بنایاجائے ۔طاوس عوامی ایکشن کمیٹی کاصدر ممبرقانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری اور پی ٹی آئی کے متحریک کارکن ہے ۔طاوس ایکشن کمیٹی کے صدر کو فوری طور پر صدرات سے فارغ کیاجائے ۔ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز اور ایم ایس ایف تحصیل یاسین کے صدر ریاض بیگ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پورے یاسین میں تحصیل سطح پر غیرسیاسی و غیرجانبدار اور سماجی شخصیات پرمشتمل ایک عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دیا جائے ۔جو عوامی مسائل کے بھرپور ترجمانی کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایم ایس ایف کے جانب سے طاوس ایکشن کمیٹی کے خلاف خبردراصل ایکشن کمیٹی کے سیاسی و جانبدر صدر کے خلاف تھا۔عوام ایک ایسا ایکشن کمیٹی چاہتے ہیں جس میں سیاسی مداخلت نہ ہو۔مگرطاوس ایکشن کمیٹی نے ایک سیاسی اور موجودہ ممبرقانون ساز اسمبلی کے سیاسی سیکریٹری کو صدر مقرر کیا ہے ۔ایکشن کمیٹی کے صدر خود سیاسی ہے تو وہ منتخب ممبرسے کسطرح ایکشن لے سکتا ہے۔طاوس ایکشن کمیٹی راجہ جہانذیب کے رائٹ ہنڈصدر عوامی ایکشن کمیٹی طاوس راجہ عبدالصبور کو فارغ کرئے تو ہم ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہرطرح کی سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یاسین کے ترقی میں ہم رکاوٹ نہیں بلکہ اصل رکاوٹ وہ لوگ ہے جو اسمبلی میں عوامی مفادات کو نظرانداز کرکے پولو کے حوالے سے قرارداد پیش کرتے ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button