یاسین: تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال طاوس میں تعینات ڈینٹل ڈاکٹرغائب

یاسین: تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال طاوس میں تعینات ڈینٹل ڈاکٹرغائب

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال طاوسس میں تعینات ڈینٹل ڈاکٹرغائب، ڈینٹل بلاک گزشتہ 50دنوں سے بند۔ دانت دردکے ساتھ ہسپتال آنے والے مریض خوار ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کا اکلوتا سول ہسپتال طاوس میں ڈینٹل ڈاکٹرکی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال میں جدیدطرز سے تعمیرشدہ آٹومیٹک مشینوں سے لیس ڈینٹل بلاک گزشتہ 50دنوں سے بند پڑا ہے ۔تحصیل یاسین کے غیریب مریض دانت درد کے معمولی بیماری کے لیے80کلومیٹرمسافت کرکے گاہکوچ جانے پر مجبور ہے ۔ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹرکے حوالے سے محکمہ صحت غذر کو بارہاں اگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے وازیراعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال طاوس میں جلدی سے پیشترڈینٹل ڈاکٹرتعینات کر ے تاکہ یاسین کے غیریب مریضوں کو ریلف مل سکیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔