سیاست

مجھے کچھ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر عائد ہوگی۔ سلطان مدد سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

غذر(محبت حسین دانش) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی سلطان مدد نے گاہکوچ میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غذر کے غصب شدہ حقوق حاصل کرنا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لپیٹ کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے غذر کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت مخلص نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو ایسے مشکل حالات میں تھامے رکھا جب نواز شریف جدہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے لیکن اس کا صلہ مجھ کیا ملا پارٹی میں موجود سازشی عناصر کی وجہ سے آج میں دل کے عارضے میں مبتلا ہو گیا 27 سالہ وفاداری نبھانے والوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو ان جماعتوں سے اپنے حقوق کی بات کرنا بیوقوفی ہے انہوں نے کہا کہ غذر کو بدنام کرنے کے لئے حمید خان کا نام تو لیا جارہا ہے لیکن لالک جان اور سلطان مدد کا نام لینے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں حقوق ان کو ملتے ہیں جو ہتھیار دکھاتے ہیں موجودہ وزیر اعلیٰ غذر کے ساتھ ذیادتیوں پر اتر آئے ہیں اور چور دروازوں سے آکر غذر کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگانا چاہتے ہیں ہم ان کو اس شرط پر اجازت دیں گے کہ وہ غذر گوپس یاسین ضلع کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی تجربہ یہ کہتا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔ہم غذر میں اضافی ضلع کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ہمارے اس مطالبے کو نہیں مانا گیا تو سب سے پہلے میں خود مسلم لیگ ن کے سبز پرچم کو بذریعہ دریا اسلام آباد بھجوا کر سفید پرچم تلے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مذید کہا مجھے دل کا مریض بنانے میں موجود وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے اگر مجھے کچھ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button