متفرق

پیپلزپارٹی رہنماوں کا تنظیم سازی کے سلسلے میں چلاس کا دورہ، شاندار استقبال

چلاس(ایس ایچ غوری سے)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں حکومت گلگت بلتستان عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو بھر پور نمائندگی دی جائے ۔مو جودہ حکومت سے خیر کی توقع نہیں ہے اگر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی تو پورے خطے کو جام کردینگے۔پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کی جبکہ مسلم لیگ (ن) تین مرتبہ اقتدار میں آئی عوام کو مسائل کے گرداب میں پھنسا دیا۔پیپلزپارٹی نے عوام کو حق ملکیت دی اب اس کو چھینا جارہا ہے ملک بھر میں ود ہولڈ نگ ٹیکس 3فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 6فیصد لیا جارہا ہے ہمیں آئینی حثیت حاصل نہیں اور تمام تر ٹیکس ہم سے لیئے جا رہے ہیں گلگت بلتستان کے تمام حقوق کا معاہدہ کیا جائے جیسے پنجاب سندہ بلوچستان اور کے پی کے کی حکومتوں کے ساتھ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی دیامر کے تنظیم سازی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی دیامر کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل انجیئنر اسماعیل ،سیئنر نائب صدر جمیل احمد،نائب صدر بشیر احمد خان،محمد اسلم خان کے علاؤہ دیامر کے سیئنر پارٹی عہدیداروں اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں بھر پور انداز میں فعال کیا جائے گا ۔ ضلع دیامر میں پیپلز پارٹی کی جڑیں مضبوط کر نے کیلئے پو ری تو جہ دیں گے تاکہ آنیوالے انتخابات میں پیپلزپارٹی دیامر سے چاروں نشتیں پر کامیابی حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد دیامر میں رکھی گئی تھی انشاء اللہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی دیامر میں مظبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 1952میں اہلیان دیامر نے وفاق کے ساتھ جو تاریخی معاہدہ کیا تھا اس پر میں انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہو ں اور آج ایک ایسے ہی معاہدے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے 12ہزار کنال زمین خالصہ سرکار کرنا چاہتی ہے ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے عوام کی حق ملکیت دی جائے زمینوں کا معاوضہ دیا جائے بے شک زمین لے لیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے گزررہا ہے اور ہمیں ایک فیصد فائدہ نہیں دیا جارہا ہے جو ناانصافی ہے اور اس ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل انجیئنر محمد اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو حق ملکیت دیا جس کی وجہ سے آج دیامر ڈیم کی معاوضوں کی مد میں ادائیگیاں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گندم کے گودام بھرے ہوئے تھے لیکن آج عوام گندم کے دانے دانے کو ترس رہے ہیں پیپلز پارٹی اقتدار کی نہیں عوام کے حقوق کے لئے سیاست کررہی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیئنر نائب صدر جمیل احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر ظلم کا آغاز کردیا ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں قاتل پیکج کہنے والوں کے منہ اب کیوں بند ہیں ۔ خدارا ئندہ اسطرح کے فتویٰ لگانے والوں کے باتوں میں نہ آئیں انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم کے معاوضوں میں اضافے کے لئے صدر ممنون حسین اور وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی انہوں نے متاثریندیامر بھاشہ ڈیم کی قربانیوں کو سراہنے کی بجائے یہ کہا کہ کوڑیوں کے داموں فروخت ہو نے والی زمینوں کے لاکھوں روپے ادا کیئے گئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے پیسے لیکر اس ڈیم کی زد میں آنے والے زمینوں کی قیمیتیں بڑھا دی ہیں ہم نے سخت احتجاج کرکے دوبارہ زمینوں کے معاوضوں میں اضافہ کریا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صد ر بشیر احمد خان نے کہا کہ دیامر میں پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے صوبائی عہدیداروں کو دیامر میں پارٹی کی فعالیت کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ 2010میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کی حق ملکیت عوام کو دی اب موجودہ صوبائی حکومت عوامی ملکیت خالصہ سرکار کرنے پر تلی ہوئی ہے اور 12ہزار کنال سی پیک منصوبے کو دینا چاہتی ہے جو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کے تمام ممبروں کو چاہئیے کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں حق ملکیت کا جو بل لایا ہے اس کی بھرپور حمایت کریں اگر اسمبلی ممبران نے حمایت نہیں کی تو یہ بل انہیں دریائے سندہ میں بہا لے جائے گا۔

PPP 2

تقریب سے اسلم ایڈوکیٹ،طیفور شاہ ،مبین شاہ اور محمد افضل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونک دی جائے گی آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے موجودہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے قبل ازیں جب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ سیئنر نائب صدر جمیل احمد ،سیکرٹری جنرل انجیئنر اسماعیل نائب صدور بشیر احمد خان ،اسلم ایڈوکیٹ و دیگر گینی کے مقام پر پہنچے تو پیپلزپارٹی پی وائی او اور پی ایس ایف کے عہددیداروں نے تاریخی استقبال کیا صوبائی رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور روایتی چادر اور ٹوپیاں بھی پہنادی گئی جئے بھٹو ،جئے بینظیر بھٹو،جئے آصف علی زرداری،جئے بلاول ،جئے امجد کے نعروں سے گونج اٹھا اور ریلی کے شکل میں چلاس پہنچا دیا۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button