عوامی مسائل

کھرمنگ : منٹھوکہ نالہ کے عوام پچھلے تین مہینوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم

کھرمنگ (سرور حسین سکند رسے) منٹھو نالہ کی عوام پچھلے تین مہینوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے پانی لانے کے لئے دور درا زعلاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق کھرمنگ کے دورافتادہ علاقہ منٹھو نالہ میں عوام پچھلے کئی ماہ سے پینے کے پانی کے لئے خوار ہو رہی ہے عوام اپنی مدد آپ کے تحت پچھلے دو ہفتوں سے پانی بحالی میں مصروف ہیں لیکن متعلقہ محکمے کو اس کی خبر تک نہیں ہے جس کی وجہ سے عوامی میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے سرکردگان منٹھوکہ حاجی غلام محمد ، محمد حسن ، محمدعلی چو ، علی محمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ جس نمائندے یعنی سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کو ہم نے ووٹ دے کر کامیا ب کرایا تھا اور الیکشن کے دوران ہر دو دن بعد عوامی مسائل کے حل کے دعوے لیکر علاقے کا بار بار رخ کرتے تھے تاہم جیتنے کے بعد علاقے کاایک مرتبہ بھی چکر لگانا گوارا نہیں سمجھا انہیں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے کم از کم ایک مرتبہ علاقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ برف باری کی وجہ سے پائپ لائن کئی جگہوں سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا اور تاحال اس پائب لائن کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان مبارک سے پہلے پائپ لائن کی مرمت کر کے پانی کی سپلائی بحال کیاجائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button