نوجوان

اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں فزیکل تربیت گاہ کا افتتاح

گلگت: صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو معذور کہنے والے منفی سوچ رکھنے والے افراد دراصل میں معذور ہوتے ہیں۔ پورپی ممالک میں ایک عام آدمی کے نسبت اسپیشل افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نےاسپیشل ایجوکیشن میں فزیکل تربیت گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کو معاشرے اور معشیت پر بوجھ سمجھنے والے منفی سوچ رکھتے ہیں۔ جو کہ معاشرے کے لئے ناسور ہے۔بیروں ممالک میں ان اسپیشل افراد پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ ایک کار آمد شہری بن سکے۔ جبکہ ہمارے معاشرے میں ان افراد کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔اُنہوں نے مذید کہ کہ اسپیشل ایجوکیشن میں بچوں کے پر فارمنس دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ ان کے قابل دید صلاحیتوں کی کوئی مشال نہیں ہے۔گزشتہ ماہ گلگت بلتستان میں تین اسپیشل بچوں نے گولڈ میڈل حاصل کت کے ملک اور ہمارے خطے کا نام روشن کیا۔ان بچوں پر بھی توجہ دی جائے تویہ بھی کسی چمپین سے کم نہیں ہے۔ہماری حکومت نے ان اسپیشل بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اور ان کے جو بھی مسائل ہیں ان کو ترجیح بینادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ہم نے قانون ساز اسمبلی میں بھی ان اسپیشل افراد کی حمایت میں آواز اُٹھائی ہے ۔ مگر بدقسمتی ہے ہمارے ادارے ان کے کوٹے پر عمل نہیں کرتے ہیں جس پر تشوش ہے۔ انشااللہ اس سلسلے میں قانون سازی کرینگے۔ اور تمام محکموں کو پابند کرینگے کہ وہ اس قانون پر عمل کرکے اسپیشل افراد کو 2فی صدکوٹے پر عمل کرے۔اُنہوں نے اسپیشل ایجوکیشن کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل سے آگاہ ہوں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سکوان مسائل سے آگاہ کرونگا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن نثاء اللہ خان نے کہا کہ اس سال سکردو میں بھی اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے اور انشااللہ اگلے دو سال میں 7اضلاع میں اسپیشل بچوں کے لئے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسپیشل ایجوکیشن کو جدید طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مہناز فاطمہ سکول سے سپورٹ حاصل کرینگے۔پورے ملک میں پہلی بار اسپیشل افراد کی تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ نے اسپیشل فنڈ فراہم کیا ہے جو کہ ان بچوں میں وظیفے اوران کی بنیادی ضروریات کے لئے مختص کرینگے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسپیشل بچوں نے خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے اور مہماں خصوصی نے اسپیشل بچوں میں مفت کتابین اور یو ینفارم تقسیم بھی کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button