گلگت: مخیر حضرات نے 60 یتیم بچوں کی کفالت کاذمہ اٹھا یا

گلگت: مخیر حضرات نے 60 یتیم بچوں کی کفالت کاذمہ اٹھا یا

19 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پریس ریلیز)گلگت شہر کے مخیر حضرات نے 60 یتیم بچوں کی کفالت کاذمہ اٹھا یا، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر انتظام چلنے والے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے سلسلے میں گلگت کی تاریخ کے پہلے منعقدہ ڈونر کانفرنس میں گلگت شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے 24 لاکھ کی امداد کے اعلانات کئے ، ڈونر کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی سابق نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر تھے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت کی عوام فلاحی کاموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے یہ بات ثابت ہوگئی کہ گلگت کی عوام میں انفاق کا جذبہ موجود ہے۔ الخدمت فاونڈیشن نے یتیموں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہمیں بھی چاہئے کہ ہم ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ، تقریب سے اپنے خطاب میں سابق نگران وزیر قانون و چئیرمین نگران کونسل مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ الخدمت گزشتہ6 سالوں سے بلا امتیاز گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، ڈونر کانفرنس کی تیاریوں کے دوران ہمیں توقع سے بڑھ کر تعاون ملا جس پر ہم گلگت کی عوام کے شکر گزار ہیں، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صدر حبیب الرحمن نے کہا کہ الخدمت گلگت بلتستان 200 یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے ، مذید 100 بچوں کی کفالت مقامی سطح پر فنڈ ریزنگ کے ذریعے ہوگی، انہوں نے مخیر حضرات کا الخدمت پر اعتماد کے اظہار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈونرز کی توقعات پر پورا اترینگے ، اور حق حقدار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ کانفرنس میں جمشید خان دکھی نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ سٹیج کی دنیا کی معروف شخصیت و پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف انگلش KIU ظفر شاکر نے کانفرنس کی رونقیں بڑھائیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔