گانچھے : پی پی پی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرانے کی کوشش تیز کر دی

گانچھے (محمد علی عالم ) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سےتحریک انصاف کی اہم وکٹ گرانے کی کوشش تیز۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حلقہ۲ میں پیپلز پارٹی کے موجودہ خلاء کو پرُ کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما آمنہ انصاری سے اندرونی معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں کے ساتھ آمنہ انصاری کی بیٹھک ہو چکی ہے جس میں تفصیلی طور پر کئی معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے اور چند نکات پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد آمنہ انصاری باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ذرائع کے مطابق حلقہ ۲ گانچھے سے آمنہ انصاری کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ دینے کا وعدہ بھی ان نکات میں شامل ہے اور پارٹی میں اہم عہدہ بھی دینے کی توقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قائدین پارٹی کو حلقہ ٹو گانچھے میں مظبوط کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور اگر آمنہ انصاری کو پیپلز پارٹی میں لانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو حلقہ نمبر ۲ میں بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان ہیں اور سیاسی منظر نامہ بھی تبدیل ہونگے۔ آمنہ انصاری کے پی پی پی میں شمولیت کے بعد کئی اور شخصیات کی طرف سے بھی سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments