سیاست

دیامر بارشوں اور سیلاب کیوجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا، صوبائی حکومت نے ںظرانداز کر دیا ہے، بشیر احمد خان سینئر نائب صد پیپلز پارٹی

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر بشیر احمد خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ضلع دیامر سب سے زیادہ متاثر ہوا، ضلع بھر میں سترہ ہلاکتیں ہوئیں مگر صوبائی حکو مت نے ضلع دیامر کو مکمل نظر انداز کیا ۔عوامی خدمتگار کی دعوے دار حکو مت اور وزیر اعلیٰ کو اتنی توفیق نہیں ہو سکی کہ وہ متاثرین کی دلجوئی کر سکیں۔ عوام وفاقی اور صوبائی حکو متوں سے مایوس ہو چکے ہیں ،پاک فوج سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشوں سے جان بحق ہو نے والے افراد کے ورثاء میں معاوضوں کی تقسیم کے حوالے ستے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے سابق صدر طیفور شاہ ،سابق ضلعی جنرل سیکریڑی محمد ولی ایڈوکیٹ ، سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی محمد میرا جان ،غفار خان ،سیکریڑی اطلاعات محمد افضل ،سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریڑی شاہجہان ،سابق صدر پی وائی او ضلع دیامر سیف اللہ ، سابق صدر پی ایس ایف قاسم شاہ ، سابق صدر پی ایس ایف جامعہ کراچی سید امان بوٹو ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صاحب حق ،عبد الماحص ،نیاز محمد ،عبد الواحد، نوید احمد قریشی سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکن اور متاثرین موجود تھے ۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر تعمیرات بشیر احمد خان نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے عوام مشکل میں تھے ،پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے متاثرین کی خبر گیری کی ۔حکومت کہیں نظر نہیں آئی ۔پیپلز پارٹی نے اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی دلجوئی کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ وڈیروں اور سرمایہ داروں کی جماعت ہے جبکہ پیپلزپارٹی مظلوم عوام کسان مزدور محنت کش اور غریبوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی دلجوئی کی ہے انشاء اللہ متاثرین کو مذید امداد بھی دی جائی گئی ۔اس موقع پر طیفورشاہ،محمدولی ایڈوکیٹ،محمد افضل،سیف اللہ،قاسم شاہ،محمد نیازی،عبدالواحد،سیدآمان،نوید قریشی ، عبدالماحص و دیگر نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیامر میں ہوئی لیکن حکومت کو احساس تک نہیں ہوا جو کہ قابل افسوس ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ نے ایسے سانحات میں دیامر کے چپے چپے کا دورہ کرکے عوام کی دلجوئی کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے خون چوسنے میں لگی ہے پیپلزپارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی اس موقع پر دیامر میں حالیہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 18افراد کے لواحقین میں 60 ,60ہزار جبکہ زخمیوں میں فی کس دس دس ہزار روپے تقسیم کئے۔متاثرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پیپلزپارٹی نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرکے متاثرین کے دکھ اور غم میں شریک ہوئی انشاء اللہ ہم کبھی اس احسان کو نہیں بھولیں ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button