تعلیم

ہنزہ: گوجال تحصیل ہیڈ کوارٹر گلمت کا واحد ہائیر سیکنڈری سکول اساتذہ سے خالی

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) بالائی ہنزہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر کا واحد ہائیر سیکنڈری سکول گلمت اساتذہ سے خالی ،طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا پڑ رہا ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر گلمت ہائر سکینڈری سکول جو کہ انٹر لیول کا سکول ہے جہاں پرپڑھنے کے لئے سوست سے ششکٹ تک کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے ۔ سکول میں بالائی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے اساتذہ پڑھا رہے تھے اپنی ذاتی سیاسی اثرو رثوق کو استعمال کرتے ہوئے مختلف سکولوں میں تبادلہ کر اچکے ہیں جس کی وجہ سے ہائیر سکینڈری سکول گلمت خالی ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب سکول منیجمنٹ کمیٹی اور علاقے کے عوام نے نہ صرف محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام کےنوٹس میں لایا بلکہ گلگت بلتستان کے حکام تک یاد دہانی کرایا مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ۔ سکول منجمنمٹ کمیٹی اور سکول میں زیر تعلیم طلباء کی جانب سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سے پرزرو مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ہمارے سکول اساتذہ سے خالی ہو چکا ہے جس کی وجہ سے تدریسی عمل برُی طرح متاثر ہے۔اپیل کرتے ہیں کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر طلباء کے مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button