متفرق

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار کا بھی دورہ کیا

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے سوموار کے روز چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جاوید اقبال ،تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی ،میونسپل فورس اور پولیس کے ہمراہ گلگت شہر کے مختلف جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مجموعی صفائی اور دکانوں کے ریٹ لسٹ چیک کئے دوران چیکنگ ریٹ لسٹ دکانوں کے نمایاں جگہ پر چسپاں نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے سختی کے ساتھ ہدایات دیئے اور کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کیلئے جو نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی پر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گیانہوں نے اس موقع پر دکانداروں سے کہا کہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ روزانہ کی بنیادوں پر صفائی پلان پر عملدرآمد سے شہر صاف ستھرء رکھنے میں مدد مل سکے ۔ اس قبل اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جاوید اقبال کو کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ اور سینیٹری عملے کو چوکس رکھیں اور شہر کی صفائی اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سینیٹری او بلڈنگ انسپکٹرز کو اپنے اپنے سیکٹرز پر مانیٹرنگ سخت کریں تاکہ شہر کو صاف ستھر ا ء اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔اپنے دور ے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عمران ہوٹل مالک کو غیر قانونی طور پر تیسری منزل تعمیر کرنے پر حیراست میں لیکر میونسپل کارپوریشن سے تیسری منزل کی منظور ی کے کاغذات پیش کرنے کے احکامات دئے ۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برمضان بازار کے کامیاب انعقاد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور رمضان بازار کی کامیابی کیلئے تعاون کا یقین دلایا ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی رمضان بازار کی کامیابی کی ضامن ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کام جاری رہے گا۔۔

ہوٹل مالکان احترام رمضان کا تقدس قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو عملی جامعہ پہنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی کیجائے گی ۔جن ہوٹل مالکان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری کردی گئیں ہیں وہ احترام رمضان برقرار کھنے کیلئے صرف اورصرف مریضوں اور مسافروں کیلئے طعام و قیام کا بندوبست کریں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اچانک چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران جن ہوٹلوں میں خلاف ورزی پکڑی گئیں تو مالک ہوٹل اور روضہ خوری کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کیا جائے گااجازت نامہ کینسل اور ہوٹل کو سیل کر دیا جائے گا ۔ یہ حکم اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر اور مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ احترام رمضان ہم سب پر فرض ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button