معیشت

ہنزہ : ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ہنزہ اور نگر کے افسرنے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کے ساتھ کرایہ نامہ جاری کر دیا جس کے تحت علی آباد تا گلگت نجی گاڑیوں میں مسافر سے 210کرایہ وصول کرینگے جبکہ سرکاری گاڑی یعنی نیٹکو کے سروس شدہ گاڑیاں صرف 200روپے لینے کے پابند ہونگے۔ جبکہ ہنزہ علی آباد سے پنڈی تک کا کرایہ میں 10فیصد اضافہ کرتے ہوئے 1550روپے اور سوست سے پنڈی تک کاکرایہ 1750 وصول کرینگے۔ محکمہ ہذا کی جانب سے موصول ہونے والی کرایہ نامہ کے مطابق ہنزہ کے اندورن مختلف موضع جات کے لئے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہیں۔ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسر ہنزہ نے میڈیا کے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہنوں سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہونے کے وجہ سے ضلعی و خارجی سطح پر کرایوں کا نیا کرایہ نامہ جاری ہو چکا ہے عوام کو چاہیے کہ دوران سفر مقرر شدہ کرایوں کے تحت ٹرانسپورٹروں کو کرایہ دیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ رول کے مطابق 5فیصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں کرایوں میں کمی کر دیا جاے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے چلنے والی گاڑیاں خصوصاً کریم آباد تا گلگت، سوست تا گلگت اور دیگر علاقوں سے گلگت جانے والی گاڈی مالکان 10فیصد اضافہ کے ساتھ کرایہ لینے کے پابند ہونے خلاف قانون کے صورت میں ٹرانسپورٹروں پر جرمانہ عائدہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button