عوامی مسائل

روندو : لشی تھنگ کے عوام دو ماہ سے بجلی سے محروم

روندو (خبر نگار خصوصی) محکمہ بر قیات کی غفلت سے روندو لشی تھنگ کے عوام دو ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم کر رہ گئے ۔ عر صہ دوماہ سے جاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ۔ بجلی کے ٹرانسفارمر اور لائن کی خرابی کی صورت میں محکمے نے عوام کو مکمل لا وارث چھوڑ دیا ہے مسلسل تین بار بجلی کے ٹرانسفار مر کی خرابی کو دور کر نے کے لئے عوام سے رقم جمع کئے گئے اور اس کے باوجو د بھی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی لشی تھنگ ولیج کمیٹی کے چیرمین وزیر لیاقت علی نے کہا کہ بجلی کے مسائل کے حوالے سے محکمہ بر قیات سمیت روندو کے انتظامی سر براہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی کئی بار آگاہ کر دیا لیکن انتظامیہ اور محکمہ برقیات دونوں لشی تھنگ کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہے ماہ رمضان میں افطارو اور سحری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے انھوں نے کہاپانچ رمضان تک لشی تھنگ کو مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی نہیں بنایا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button