متفرق

ہنزہ: علی آباد تا کریم آباد روڈ پاک فوج کی نگرانی میں دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال ،اعلی نمبردار مجید خان نے مشترکہ بیان میں کہاکہ علی آباد تا کریم آباد روڈ پاک فوج کی نگرانی میں دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عوام ہنزہ کی دیرنیہ مطالبہ پر روڈ کشادہ کرنے کیلئے محکمانہ اسکیم دیا اور اس منصوبے کو بروقت مکمل اور کام کی معیار برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے حوالے کیا ۔ہم پاک فوج کو سر زمین ہنزہ میں خوش آمدید کہتے ہے ۔ہمیں اُن سے بہت تواقعات وابستہ ہیں ۔ علی آباد تا کریم آباد روڈ بننے سے پورے ہنزہ کو فائیدہ ملے گا خاص کر سیاحت سے منسلک افراد کو خصوصی فائیدہ ہوگا ، سیزن میں کریم آباد میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اس روڈ کے بننے سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوگا ۔ جو لوگ اس روڈ کی مخالفت میں غلیظ بیانات دے رہے ہیں ہم ان کی برپور مذمت کرتے ہیں ۔یہ لوگ علاقے کیساتھ مخلص نہیں ہے ۔ پاک فوج کی نگرانی میں یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوگا ۔ ورنہ یہ روڈ بھی مسگر پاؤر منصوبہ اور گریٹر واٹر سکیم کی طرح نہ ختم ہونے والا منصوبہ بننے گا ۔علی آباد تا کریم آباد روڈ بننے کے بعد روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہونگیں روڈ کے اطراف میں ہوٹلز اینڈ ٹینٹ لگاکر روز کے مواقعے پیدا ہونگے ۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہے کہ جلد از جلد ٹینڈر کرواکر کام کا آغاز کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button