خواتین کی خبریںگلگت بلتستان

غذر:اڑتالیس گھنٹے کے اندر خود کشی کا تیسرا واقعہ ، اشکومن میں 36 سالہ خاتون نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ بالائی اشکومن میں ہوا کی ایک اور بیٹی نے زندگی کا چراغ گل کردیا،ضلع بھر میں اڑتالیس گھنٹے میں تین خواتین نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بالائی اشکومن کے گاؤں برصوات کی رہائشی مسمات شمشاد بیگم دختر محبت خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔پولیس کو اطلاع ملنے پر متوفیہ کی نعش آج(بدھ) کے روز ایمت ڈسپنسری لایا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش وورثاء کے حوالے کردی گئی۔متوفیہ کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کی عمر 29سال اور غیر شادی شدہ تھی ۔تاہم خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔پولیس تھانہ ایمت نے 174کا مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ضلع غذر میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران خواتین کی خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button