خواتین کی خبریں

غذر میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں۔ سعدیہ دانش

گلگت(پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ غذر میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں اور تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات پر حکومت اور این جی اوز کی مجرمانہ خاموشی ایک بہت بڑا سوال ہے.موجودہ حکومت جس طرح دیگر تمام مسائل کے حل میں ناکام ہوئی ہے اسی طرح اس اہم معاملے میں بھی مسلسل غفلت برت رہی ہے.خصوصاً خواتین کے مسلسل خودکشی کے واقعات معاشرے کا ایک بہت بڑا المیہ ہے.موجودہ اسمبلی کی خواتین اراکین کی اس نازک اور اہم ترین معاملے پر خاموشی چیخ چیخ کر انکی بے حسی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے.جبکہ دوسری طرف نام نہاد این جی اوز خواتین کے نام پر محض پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت فوراً ان معاملات کی تحقیقات کرے اس مقصد کے لئے نفسیاتی ماہرین اور ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم غذر بھیجی جائے اور وہاں کے ہسپتال میں بھی نفسیاتی ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں.اسکے علاوہ معاشرتی سطح پر بھی صنفی امتیاز اور خواتین پر تشدد کے خلاف آگہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے.پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کے حوالے سے قانون سازی کی تھی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قوانین پر عملدرآمد کیا جائے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button