خبریںخواتین کی خبریں

دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی کا عمل شروع

چلاس ( شہا ب الدین غوری) دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کوارڈینٹر مسلم لیگ ن خواتین ونگ دیامر فرحت گل نے کی اجلاس میں شہر کے مختلف وارڈز سے مسلم لیگ ن کی پندرہ فعال خواتین کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی اور محلوں کے سطح پر پارٹی کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کوآرڈینٹر خواتین ونگ مسلم لیگ ن دیامر فرحت گل نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان و صوبائی وزیر ثوبیہ جبیں مقدم نے دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل حل کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دیامر میں خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے سلائی مشین سنٹر کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس حوالے سے گرلز ہائی سکول چلاس میں سلائی سنٹر کھول دیا جائے گا جس میں خواتین کو باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نوازشریف صحت کارڈ کے ذریعے مدد دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے پچیس فیصد کوٹہ میں دیامر کے خواتین بھی منتخب ہونگی جو اپنے اپنے وارڈز کے مسائل حل کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ چلاس کے مختلف ایریاز سے پارٹی کی پندرہ متحرک خواتین کا چناو کیا گیا ہے، عنقریب خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی صدر ثوبیہ مقدم سے میٹنگ کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button