جرائم

گلگت : انتظامیہ کا شہر کے اندر تنصیف غیر قانونی پائپ لائینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ کا شہر کے اندر تنصیف غیر قانونی پائپ لائینوں (ریزنگ لائین)کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر SDM/ نوید احمد نے ایکسئین واسا کے ساتھ مل کر آپریشن کاآغاز کر دیا۔ایکسئین واسا نے غیر قانونی پائپ لائینوں کو کاٹنے کیلئے دو ایس ڈی اوز پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دیکر کام کا آغاز کرا دیاآپریشن کے پہلے دن درجنوں غیر قانونی پائپ لائنوں کو کاٹ دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹ چراغ الدین نکے سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شیڈول کے مطابق کاوائی کر رہی ہے بدھ کے روز کاراوئی میں واسا کے اہلکاروں کے ہمراہ ایس ڈی او کی موجود گی میں درجنوں پانی کے غیر قانونی پائپ لائینوں کو کاٹے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کے اندر غیر قانونی پانی کے پائپ لائینوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے تحریری ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے غیر قانونی پانی کے پائپ لائینوں کے خلاف کریک ڈاون کیلئے سیکٹرز مجسٹریٹ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جنہوں نے پہلے ہی روز درجنوں غیر قانونی پائپ لائینوں کو کاٹ دئے گئے ہیں ۔شہر کے اندر سیکٹر مجسٹریٹ محکمہ واسا کے تعین کردہ ٹیم کے ہمراہ شہر کے محلوں ،گلیوں اور گھروں میں تنصیف غیر قانونی پانی کے پائپ لائینوں کے خلاف ایکشن کر رہے ہیں جسکے نتیجے میں درجنوں غیر قانونی پانی کے پائپ لائنوں کو ختم کرکے اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے سیکٹرز مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کہ گلگت شہر کے حدود میں مین پانی کے پائپ لائنوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں اور کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے والے رعائت کے مستحق نہیں ۔قانون سب کیلئے برابر ہے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے غیر قانونی پانی کے پائپ لائینوں کی نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ بھرپور کاروائی کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button