عوامی مسائل

گلگت: سرکاری ملازمین نے رمضان کے نام پر کام نہ کرنے کا روزہ رکھ لیا، سائیلین کو رمضان کے بعد آنے کا مشورہ دیا جانے لگا

گلگت(لیڈی رپورٹر) سرکاری ملازمین نے رمضان کے نام پر کام نہ کرنے کا روزہ بھی رکھ لیا۔تمام اہم سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے،سائیلین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔دفاتر میں کام سے آنے والوں کو رمضان کے بعد آنے کا مشورہ دیا جانے لگا ۔سرکاری ملازمین صرف حاضری کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے۔حاضری کے بعد ایک ایک ہو کر کھسکنے لگے۔کام سے آنے والے سائیلین فائل ہاتھ میں لئے دن بھر خوار ہونے لگے۔سائلین کی بڑی تعداد نے میڈیا کو بتایا کہ تمام دفاتر میں روزے کے نام پر کام نہ کرنے کا روزہ ہے۔دفاتر میں سٹاف کام نہیں کر رہا ہے البتہ کام سے آنے والے سائلین کو بھی رمضان کے بعد آنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔شہریوں نے بھی سرکاری اداروں میں ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے تاکہ سرکاری امور متاثر نہ ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button