عوامی مسائل

شگر کیاہونگ پل کی پشتے گرنے کا مکمل تحقیقات سردخانہ کی نذر

شگر(نمائندہ خصوصی) شگر کیاہونگ پل کی پشتے گرنے کا مکمل تحقیقات سردخانہ کی نذر۔غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا تعین نہ ہوسکا۔ جبکہ مرمت کی خاطرمکمل بند ہونے سے گلاب پور اور وزیرپور جانے اور آنے والے گاڑیوں کیلئے بند ہوگئے۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کیاہونگ آرسی سی پل جنوبی سائیڈ کے پشتے دو ماہ قبل گرگیا تھا ۔ پل گرنے کی اصل وجہ پشتوں کی تعمیر میں ناقص میٹرل کاا ستعمال بتایا جاتا ہے جبکہ پشتوں میں چھوٹے پتھر اور بجری بھرا گیا تھا جو کہ پشتے کے اوپر سے گزرنے والے پائپ کا بوجھ برداشت نہ کرسکا۔پل کی پشتے گرنے کے بعد سے ہیوی ٹریفک کیلئے بند تھا تاہم اس کی دوبارہ مرمت کھدائی کے دوران چھوٹی گاڑیوں کیلئے بھی بند ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے گلاب پور اور وزیر پور جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پل کے پشتے گرنے کا معاملے کیلئے بنائی تحقیقاتی رپورٹ سرد خانہ کی نذر ہوگئی ۔ تحقیقاتی ٹیم کسی حتمی رپورٹ پر نہ پہنچ سکی۔محکمہ تعمیرات عامہ اصل ذمہ داران کو بچانے کی کوشش میں ہیں جبکہ اس کا ملبہ کسی پر ڈالے بغیر سردخانہ کی نذر کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button