متفرق

پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوی ایشن کا ہنگامی اجلاس، نوجوان صحافی کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

سکردو(پر یس ریلز ) پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوی ایشن ذیشان مہیدی سکردو میں ہوا ، اجلاس میں پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوی ایشن کے عہدہ دارن اور ممبرز نے شرکت کی ، اجلاس میں سکردو پولیس کی طرف سے نوجوان صحافی اور پرنٹ میڈیا کے ممبر اقبال علی اقبال پر بے بنیاد الزمات لگا کر حبس بے جا میں رکھنے اور انہیں زدکوب کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقبال علی اقبال اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں گزشتہ شب عوام کی طرف سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے ، لیکن سکردو پولیس نے ذاتی عناد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر بے بنیاد اور من گھرٹ الزمات لگا کر انہیں پھنسانے کی کوشش کی اور ان پر بلا جواز مقدامات بنانے کی بھی کوشش کی جس کی پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوی ایشن بھر پور مذمت کرتی ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے ، اجلاس میں ممبرز نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی طرف سے کی گئی لاٹھی چارچ کی بھی شدید الفاط میں مذمت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ وارنہ سرگرمیوں کے دوران تنگ کرنے والے پولیس اہل کاروں کو فوری سزا دی جائے اور اقبال علی اقبال کو بلا جوا ز حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کیں جائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button