متفرقکوہستان

ضلع کوہستان کےعلاقے داسو میں تین لڑکیاں دریا میں گر گئیں، تلاش جاری

کوہستان (شمس الرحمن شمس) دریائے آباسین میں نہاتے ہوئے ہوئے تین لڑکیاں دریائے برد۔ پولیس کے مطابق تینوں لڑکیاں حالت روزہ سے تھیں۔ دریاۓ آباسین کے کنارے تمام چوکیوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔ پولیس نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی کی موقع پر میڈیا سے بات چیت۔  ڈی پی او نے  شاہراہ قرارقرم پر سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دریا پہ نظر رکھیں۔ اگر کہیں انسانی باڈی نظر آۓ تو پولیس کو اطلاع دی جائے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی پہر داسو کے عقب میں بہنے والی دریائے آباسین کے کنارے ڈوبنے والی دو لڑکیوں کی ماں اُن کے ہمراہ موجود تھی کہ دو لڑکیاں دریا میں پھسل کر ڈوب گئیں۔ دریا میں ڈوبتے ڈوبتے بچانے کی آوازیں لگا رہی تھیں کہ تیسری لڑکی دونوں کو بچانے کیلئے دریا میں کود گئی اور وہ بھی ڈوب گئی۔ شام گئے تک تلاش جاری تھی مگر لاشیں نہ مل سکیں۔ ڈوبنے والی دو لڑکیاں صبور خان جبکہ ایک لڑکی بالے اقوام شمت خیل کی تھیں۔

ریسکیو اور غوطہ خور نہ ہونے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں متاثر رہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button