عوامی مسائل

استور: عیدگاہ کے عوام ماہ رمضان میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم

استور (سبخان سہیل) چیف سیکریٹری کاظم سیلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقعے پر عیدگاہ کے مکینوں کا ہسپتال کے باہر احتجاج۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں بھی عیدگاہ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ حکام بالا ٹس سے مس نہیں ہے اس ماہ مقدس میں بھی پانی کے ایک ایک بوند کے لیے ہم ترس رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تک عیدگاہ کے مکینوں کا احتجاج پہنچنے سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ نے اپنی پھرتی کا مظاہرہ دیکھا کر مظاہرین کو ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی روک لیا اور فوری مذکرات کر کے دو دن کے اندر عیدگاہ کے مکینوں کو پانی دینے کا عندیہ دیکر مظاہرین کو واپس کردیا۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیازی کو پتا بھی نہیں چلا کہ عید گاہ کے مکینوں نے ان کی آمد کی خبر سن کر پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج بھی کیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button