متفرق

گانچھے میں بھی خودکشی کے رجحانات بڑھنے لگے، ایک ماہ میں تین واقعات

گانچھے (محمد علی عالم) ضلع غذر کے بعد ضلع گانچھے میں بھی خود کشی کے رجحانات بڑھنے لگے ایک ماہ کے عرصے میں تین واقعات پیش آئے ہیں تینوں واقعات دریا میں کودنے سے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، بارہ مئی کو  کورو سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ محمد حسین نامی شخص نے خپلو میں دریائے شیوک میں کود کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس واقعے کے کچھ عرصہ بعد کھرکوہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بھی دریائے شیوک میں کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر خاتوں کو بچا لیا۔ حال ہی میں دو جون کو جمعہ کے روز تھلے سے تعلق رکھنے والی جوان سالہ لڑکی نے تھلے نالہ میں کود کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

خودکشی کے بڑھتے ہوے رجحانات سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button