سیاست

حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ ایک معاون خصوصی کی مدد سے زمینیں من پسند افراد کو الاٹ کر رہے ہیں، سعدیہ دانش کا الزام

گلگت(پ ر) سابق صوبائ وزیر اطلاعات و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا کہ حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ ایک معاون خصوصی کی وساطت سے ساری زمینیں اپنے من پسند لوگوں الاٹ کر کے بھاری رقم وصول کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے پہلے اپنی گریباں میں جھانکیں.وزیر اعلی اور ڈپٹی سپیکر اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے میں مصروف عمل ہیں اسی لیے اپنی اس کرپشن کو چھپانے کے لیے پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. گلگت بلتستان کی عوام کا سب سے بنیادی مسلہ حق حاکمیت اور ملکیت کا ہے ہماری حکومت میں عوام کو ہر وقت ریلیف ملی  جبکہ آج غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور وزیر اعلی کےچند مافیا غریب عوام کے حقوق چھین کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ عوام اب جان چکی ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے ہمارے اوپر سکے چرانے کے الزام لگانے والوں نے قومی خزانے سے ْآنے بھی چراےہیں بلکہ اس پارٹی کا سربراہ ہی پاکستان کی 20کروڈ عوام کا مجرم ہے انہوں نے جی آئ ٹی کی تحقیقات کے دوران اپنے شریک جرم ساتھیوں کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور جے آئ ٹی پر دباو ڈال کر اپنی کرپشن کو چپھانے کی کوشش کر رہے ہیں.یاد رہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوے عدالتوں میں  پیش ہو کر آین کی   بالادستی کو قائم رکھا ہے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button