خبریں

ضلع نگر کے چراگاہ میں برفانی چیتا مویشیوں‌پر حملہ آور، متعدد ہلاک

نگر(اجلال حسین) ضلع نگر کے بر چراگاہ میں خونخوار چیتے کا حملہ، درجنوں مویشی ہلاک، چیتے نے رات گئے مویشی کے باڑے پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نگر خاص کے عوام کی ملکیت درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے چیتے نے اس سے قبل بھی نگر خاص کے مختلف چراہ گاہو ں رش، سپلتر تیر گنسپرمیں موسم گرمیہ کے دوران بھی مختلف حملوں میں درجنوں مال مویشی ہلا کئے تھے جسے کے باعث علاقے کے عوام کا بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ جیتے کی مال مویشی پر حملوں کی وجہ سے نگر خاص کے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

اس بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلاحی تنظیم نوجوانان نگر خاص کے ذمہ داران نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور تحفظ جنگلی حیات کیلئے کام کرنے والے نجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کے تد ارک کے لئے فوری اقدامات اٹھائے اور ہلاک شدہ مال مویشی کے مالکان کو معاوضہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button