خواتین کی خبریںسیاست

موجودہ حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، ساجدہ صداقت رہنما پیپلز پارٹی

گلگت( کرن قاسم)پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنماء ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کی تعمیر و ترقی اور انکے بنیادی مسائل کی حل میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔اخباری بیانات کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں حکومت فوری طور پر بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈز مختص کرے۔گلگت بلتستان کی خواتین باصلاحیت اور ہنر مند ہر میدان میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں۔خواتین کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے تو بہتر ہوگا۔حکومتی رویئے کی وجہ سے خواتین احساس کمتری کا شکار ہیں۔اب تک فیملی کورٹس ،دارلامان ،اور ملازمتوں میں کوٹہ مختص نہ کروانا حکومتی نا اہلی کی واضح مثال ہے۔اسمبلی میں موجود خواتین بھی خواتین کے درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہیں۔پیپلز پارٹی نے کبھی خواتین کو احساس کمتری کا شکارہونے نہیں دیا ہے۔پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جامع پلان پر کام کیا۔آج الحمد للہ گلگت بلتستان میں بھی ہزاروں خواتین پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہونے والے بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی نا اہلی اور سستی پر پیپلز پارٹی ہر گز چپ نہیں رہے گی۔پیپلز پارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ہماری پارٹی عوامی جماعت ہے،ہم عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عوامی اعتماد ہی ہماری پارٹی کی اصل کامیابی ہے۔ اسکردو جلسے میں عوام کی اپنی محسن جماعت سے والہانہ محبت کا اظہار کی نظیر کہیں نہیں مل سکتی ہے۔مخالفین ہمارے دور کے منصوبوں کو اپنے نام کرنے کے لئے اپنے نام کی تختیاں تو لگا سکتے ہیں مگر عوام کی دلوں سے محبت کو ختم نہیں کر سکتے۔اقتدار میں آنے کے لئے ہمیں کسی کی بے ساکھیوں کی ضرورت ہر گز نہیں ہے۔ہم عوامی طاقت سے ہی عوام کی خدمت کریں گے۔مخالفین کو سمجھنا چاہئے کہ گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button