خبریں

ترقی کےمنتظر پولیس اہلکار شدید مایوسی کا شکار، وزیر اعلی نے کوئی اعلان نہیں‌کیا

گلگت( فرمان کریم) یکم نومبر کو محکمہ پولیس میں ترقی پانے کے منتظر اہلکار شدید مایوس ہو گئے ہیں۔ محکمہ پولیس کے اہلکاریکم نومبر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے میں ترقی پانے کی خوشخبری کاانتظار کرتے رہے لیکن وزیراعلیٰ کی جانب سے ان اہلکاروں کو خوشخبری کا اعلان نہ ہونے سے اہلکار مایوس ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ترقی کے منتظر اہلکاروں کو یکم نومبر کے دن وزیراعلیٰ کی جانب سے ترقی کے اعلان کا خوشخبری سُنایا تھا لیکن وزیراعلیٰ کی طرف سے کوئی اعلان نہیں ہو سکا جس کے باعث محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے اہلکار احساس محرومی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دیگر صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں 5سکیل کو 7سکیل ، 7سکیل کو 9سکیل اور 9سکیل کو 11سکیل میں ترقی دی گئی ہے ۔ گلگت بلتستان میں 8گھنٹے تک ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کئی سالوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔ترقی پانے والوں میں محکمہ پولیس کے ہزاروں کانسٹیبلز ، حوالدار،صوبیدار، اے ایس آئی ، ایس ایچ اوز، دیگر اسٹاف شامل ہیں۔ ترقی کے منتظر اہلکار دن،رات ،گرمی اور سروی میں دوردارز علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت ان اہلکاروں کو اُن کے جائز حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button