متفرق

تاریخی پیکج سے دیامر حلقہ ون سے پسماندگی کا خاتمہ ہوجائے گا، ثوبیہ مقدم

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر امور نوجوانان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے دیامر کی صوبائی حکومت نے دیامر حلقہ نمبر ون کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج دیا ہے جس سے حلقہ ون کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صوبیہ مقدم نے کہا کہ مسلم لیگ ن دیامر استور ڈویژن کے صدر حاجی غندل شاہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد سے  حلقہ نمبر ون دیامر میں  ضرورت کے مطابق سکیمیں رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ نیاٹ ویلی روڈ کیلئے سات کروڑ ، فیری میڈو روڈ کیلئے پانچ کروڑ اور بونر روڈ کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ دریائے سندھ پر موجود سسپنشن پل کی حگہ آر سی سی پلوں کیلئے تیس کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ ڈرن میں سی کلاس ڈسپنسری کو پی ایچ یو کا درجہ دیکر چار کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے ہیں ۔ بابوسر ویلی میں ٹرانزٹ پوائنٹ کیلئے سات کروڑ روپے مختص کئے ۔ چلاس میں گرلز انٹر کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دیکر  چار کروڑ ستر لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ گونر فارم میں گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیکر دو کروڑ گیارہ لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔ بونر منوگش مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیکر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں بچیوں کی تعلیم کیلئے آٹھ پرائمری اور تین مڈل سکول کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ سیاحت کے فروغ کیلئے شاہراہ قراقرم پر دو کروڑ کی لاگت سے ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹر تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گوہرآباد میں ویٹرنری ڈسپنسری کے لئے اسی لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔۔۔انہوں نے کہا کہ بنگہ ون میگاواٹ اور ٹرانسمیشن لائن کے لئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے ہیں چلاس شہر میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بارہ سو پچاس کلو واٹ کا ڈیزل جرنیٹر کے لئے چھ کروڑ روپے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ چار کروڑ روپے بلدیات کی نگرانی میں خرچ کرکے واٹر چینل اور پینے کے پانی منصوبے بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ روپے کے حفاظتی بند گیس بالا پائین اور پنوئی تھک میں تعمیر کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ترقی دوست بجٹ سے گلگت بلتستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button