ثقافت

قرآن کریم انسانیت کی تاریخ کا سب سے بڑا معجزہ ہے، شگر میں جشنِ نزول قرآن کی تقریب سے علما کا خطاب

شگر(عابدشگری)قرآن کریم ہدایت کا سرچشمہ ہیں اور اس میں رہتی دنیا اور آخرت دونوں میں نجات اور کامیابی موجود ہیں۔ ہمیاں قرآن کو سمجھنے اور پڑھنے کی ضرورت ہیں۔قرآن تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔قرآن پاک ایک معجزہ جادوانی کے حیثیت سے ہمار ے پاس موجود ہے۔قرآن رہتی دنیا تک تمام عالم انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اللہ کی طرف سے ہماری ہدایت اور نجات کاسرچشمہ ہے ان خیالات کا اظہارآغا سید طہٰ الموسوی ،شیخ ضامن علی مقدسی،ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز،شیخ کفایت حسین،آغا نثار حسین الموسوی و دیگر نے جامع مسجد چھورکاہ شگر میں جشن نزول قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ شب قدر ہزار راتوں سے افضل ہے اس رات آسمان سے فرشتے رحمت لیکر نازل ہوتے ہیں یہی وہ رات ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اس کائنات کی سب سے بڑامعجزہ ہے۔اس میں بنی نوع انسانیت کی مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہدایت ہے۔قرآن پاک ایک معجزہ جادوانی کے حیثیت سے ہمار ے پاس موجود ہے۔قرآن رہتی دنیا تک تمام عالم انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اللہ کی طرف سے ہماری ہدایت اور نجات کاسرچشمہ ہے ۔افسوس اس بات کی ہے کہ آج ہم مسلمان قرآن مجید سے دور ہوتا جارہاہے ہم نے اسلام کی سنہری اصولوں کو صرف کتاب کی شکل میں رکھا ہے مگر مغرب نے جو ترقی کی ہے وہ قرآن پر تحقیقات کا نتیجہ ہے۔وہ قرآن کریم کی فرمودات پر تحقیقات کررہے ہیں۔قرآن شناسی کی شعبے کھولے جارہے ہیں۔اور قرآنک سائنسزڈیپارٹمنٹ قائم کئے جارہے ہیں ۔لیکن ہم مسلمان قرآن سے کوسوں دور بھاگے جارہے ہیں۔ اگر ہم نے دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح پانا ہے تو قرآن کو سمجھنا ہوگا اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔مقررین نے کہا کہ رمضان امن اور اخوت کا مہینہ ہے اس کی حرمت اور احترام تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔یہ مہینہ ہمیں تزکیہ نفس اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔اور آپس میں پیار و محبت اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تاکید کرتا ہے۔ر مضان امن اور اخوت کا مہینہ ہے اس کی حرمت اور احترام تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔یہ مہینہ ہمیں تزکیہ نفس اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔اور آپس میں پیار و محبت اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تاکید کرتا ہے۔مقررین اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کی اتحادا ور قران مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت اور ہماری طاقت اسی میں ہے۔اگر ہم قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتو دین و دنیا دونوں سنورجائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button