ثقافت

حیدر آباد ہنزہ میں گنانی کی رسومات روایتی انداز میں منائی گئیں

ہنزہ(اسلم شاہ)حیدر آباد ہنزہ کے عمائدین اور ویلینٹیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گنانی(گانونی) روایتی انداز میں منایا گیا اور افطار پارٹی کا انتظام کیا گیا۔ حیدر آباد بربر کے عمائدین اور ولینٹئرز کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اس موقعے پر رویتی انداز میں قریبی کھیت جا کر رسم ادا کی گئی اور سال نو کے فصل کی تیاری پر اللہ کا تعالیٰ کا شکرانے کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور شام کو ایک افطار پارٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا جس میں گنانی کی رسومات منائی گئیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمبردارموکھی نجیب اللہ خان نے کہاکہ رسم گنانی ہمیں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکرانہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور نئی سال کے نئی فصل کی شروعات اللہ تعالیٰ کے مبارک نام سے کرکے سال بھر فصل میں برکت پیدا ہوتی ہے۔

اس موقعے موکھی نمبردار محمد امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنانی ایک عظیم روایت ہے جو ہمارے اباواجدا صدیوں سے مناتے ہوئے آئے ہیں اور آج ہم پر فرض ہے ہم اس عظیم رویت کو نہ صرف منائیں بلکہ اسے ہمیشہ کے لیے برقرار رکھینے میں اپنا کردار ادا کریں کیونہ یہی ہماری پہچان ہے جو ہمیں دوسروں سے الگ کرتی ہیں

اس موقعے پر سماجی کارکن اور ماہر تعلیم سخی احمد جان نے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنانی ایک خوبصورت تہوار ہے جو کہ گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں یہاں کے باسی مناتے ہوئے آئے ہیں اور یہ تہور ہمارے ثقافت کا کلیدی حصہ ہے ۔یہ تہوار ہمیں اللہ تعالیٰ کے نعمتوں کے شکر گزاری کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہماری ثقافت کو دوسرے ثقافتوں میں نمایاں کرنے میں ان تہواروں کا اہم کردار ہوتا ہے ،یہی تہوار ہی ہوتے ہیں جو ہمیں آج کے ثقافتی یلغارمیں بھی اپنی ثقافت کی اہمیت کا احساس دلاتے ہیں۔

تقریب سے کامڑیا حفیظ کریم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button