ثقافت

ظفر تاج کی شاعری اور شیر خان نگری کی آواز سے مزین نئی شینا آڈیو البم اب مارکیٹ میں دستیاب ہے

غذر( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قیام امن میں گلوکاروں اور شعرا اکرام نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہے۔ صوبائی حکومت ان کی خدمات کو یاد رکھی گی۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے شعرا اور گلوکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر ئیگی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نئے شیناء گانے البم کی ریلیز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر مہمان خصوصی شامل تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں ان شعرا کرام کو نظر انداز کیا گیا تھا ان ہماری حکومت گلگت میں گلوکاروں اور شعرا کرام کے لئے جدید طرز کی آڈیوٹریم تعمیر کریگا، اور قانون ساز اسمبلی میں ایک قرارداد کے ذریعے ان گلوکاروں کوسرکاری ملازمت بھی دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت کے حالات بہتر بنانے کے لئے گلوکاروں اور شعرا نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ماضی میں لوگوں خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے تھے ۔اب ہماری حکومت کی کوششوں سے شہر میں امن قائم ہوا ہے جس کا کریڈٹ ان گلوکاروں کو جاتا ہے۔ پولو میچ میں موسیقی کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگوں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا گلگت بلتستان کے ثقافت کو دیکھنے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحوں کی آمد سے یہاں کے مشعیت پر مضبوط ہو تی ہے لوگوں خوشحال ہو تے ہیں۔ اب ہم نے اپنے اس ثقافت کو مذید مضبوط بنانا ہو گا۔ تاکہ گلگت بلتستان کی امیج کو پوری دنیا میں مثبت طور پر اجاگر ہو سکے۔ قتریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا کہ دنیا کی ترقی کا راز وہاں کے ثقافت پر ہے جو قوم اپنے ثقافت پر توجہ نہیں دی جاتی ہے وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ پاکستام مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان کی ثقافت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں گلوکاروں اور شعرا اکرام کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے انشا اللہ بہت جلد ان شعرا کے مسائل حل ہوینگے۔

تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت ناچ گانے تک محدود نہیں ہے، بلکہ عوام کی رہن سہن اور طرز زندگی بھی ثقافت میں شامل ہیں، اس لئے کردار، اخلاق اور طرز زندگی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شیناء البم کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی تقریب میں گلگت بلتستان کے نامور گلوکار جابر خان جابراور شیر خان نگری نے گلگت بلتستان کے مشہور شاعر ظفر وقار تاج کے گانے گا کر لوگوں کو لطف اندوز کیا۔ اس پروگرام میں کھوار زبان کے مشہور گلوکار وشاعرمنصور شباب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیاجبکہ سوات کے ستار نواز امیر خان نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ اس موقع پر مشہور شاعر ظفر وقار تاج اور مشہور گلوکار شیر خان نگری نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال، نواز خان ناجی کو اپنے البم کی سی ڈیز پیش کیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button