عوامی مسائل

شہید لالک جان کے آبائی علاقے کو تھری جی اور فور جی سروسز سے محروم رکھنا ناانصافی ہے

یاسین (ڈسٹرکٹ رورٹر) یاسین کے عوامی حلقوں نے عسکری موبائل نیٹ ورک ایس کام موبائل سروس کے زمہ دارحکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل تحصیل یاسین میں ایس کام تھری جی سروس شروع کیا جائے ۔ شہیدنشان حیدر لالک کا آبائی علاقہ سینکڑوں شہداء و غازیان کی سرزمین وادی یاسین میں عسکری موبائل نیٹ ورک ایس کام کے جانب سے تھری جی موبائل سروس شروع نہ کرنا شہداء کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔ تحصیل یاسین میں اس وقت سب سے زیادہ موبائل صارفین بھی ایس کام نیٹ ورک کے ہیں ۔عسکری موبائل نیٹ ورک ایس کام نے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں تھری جی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ہے مگر فخرپاکستان شہید لالک جان نشان حیدر و سینکڑوں شہداء وطن اور غازیان ملت کی سرزمین یاسین کو تھری جی موبائل سروس سے محروم رکھا گیا ہے ۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے فورس کمانڈر ایف سی این اے اور ایس کام موبائل نیٹ ورک کے حکام سے اپیل کیا ہے کہ وہ شہداء و غازیان وطن اور خاص کر شہید لالک جان نشان حیدر کی خدمات کوسامنے رکھتے ہوئے شہداء اور غازیان وطن کے ورثا کو تھری جی موبائل سروس فراہم کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button