صحت

بیکری کے سامان سے مکھیوں اور چوہوں کے فضلہ جات برآمد

چلاس(نامہ نگار)بیکریوں کے بسکٹ اور کیک سے مکھیاں اور چوہوں کا پاخانہ بر آمد ہونے لگا۔شہری گندگی دیکھ کر الٹیاں کرنے پر مجبور ہوگئے۔بیکریوں کے کارخانوں میں چوہوں کا راج، تیار ہونے والے بیکری کے سامان کو کھلے عام چھوڑا جارہا ہے۔بیکری پہنچانے چوہے اور مکھیاں اپنا حصہ وصول کر کے ان میں گندگی ڈالنے لگے جو بعد ازاں عوام کو فروخت کیا جانے لگا ۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمانوں اور بیمار افراد کو کھلانے کے لئے بیکری سے بسکٹ ،کیک ،ڈبل روٹی اور باقر خانی کلچے لے جاتے ہیں۔ہر روز ان میں سے کوئی نہ کوئی گند برآمد ہو تا ہے۔جس سے وہ سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔میونسپل مجسٹریٹ چیکنگ کے دوران جرمانے عائد تو کرتے ہیں مگر عملی طور پر صفائی کے معیار کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بیکریوں میں بننے والے اشیاء کی صفائی اور انکی حفاظت اور چوہوں سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button