لالک جان شہید کی اٹھارویں یوم شہادت 7 جولائی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹ)فخرپاکستان لالک جان شہید نشان حیدر کی 18ویں یوم شہادت 7جولائی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔تقریب کی تیاریاں شروع ۔

شہید لالک جان کے مزار پرشہید کے یوم شہادت کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوگی ۔۔پاک آرمی کے جانب سے شہید کے مزار پرسلامی دی جائے گی ۔شہید کے مزار پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں پاک آرمی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی و مذہبی حلقوں کے ساتھ ساتھ اپنے محبوب محسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام شامل ہونگے ۔اس حوالے سے پاک آرمی کا ایک دستہ لالک جان نشان حیدر کے مزار پر تقریب کی تیاری کے لیے پہنچ چکا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments