چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گلگت سے راولپنڈی جانے والی لینڈ کروزر گاڑی چلاس گینی کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔۔۔۔گاڑی میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔۔۔۔گاڑی نمبر Sawt 2653 گلگت سے سیاحوں کو لیکر راولپنڈی کی طرف روانہ تھی شاہراہ قراقرم گینی کے مقام پر بریک فیل ہوا جس کے ساتھ ہی گاڑی الٹ گئی ۔۔۔۔گاڑی میں ڈرائیور سمیت چھ افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔