تعلیم

تعلیم سے علاقے کا مستقبل وابستہ ہے، معیار پر سمجھوتا نہیں کریں گے: پارلیمانی سیکریڑی غلام ایڈوکیٹ

گانچھے(خصوصی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی غلام ایڈوکیٹ کا حلقے میں مختلف تعلیمی اداروں میں دورے کرنے کا سلسلہ جاری ہے سکولوں میں جاکر مقامی لوگوں سے اور سکول انتظامیہ سے مل کر درپیش تعلیمی مسائل کو حل کرنے میں سرگرم ہو گئے پارلیمانی سیکرٹری نے چھوربٹ سیکٹر میں مڈل سکول تھوقموس اور ہائی سکول فرانو کا تفصیلی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نبی شاہ بھی موجود تھے غلام حسین ایڈوکیٹ نے فرانو ہائی سکول میں رواں سال سے نویں سائنس کلاس چلانے کا اعلان کر دیا اور سکول میں درپیش تمام دیگر مسائل کو بھی فوری حل کرنے کی یقین دہانی کر دی تھوقموس مڈل سکول میں دورے کے موقع پر اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے دو مزید ٹیچر دینے اور کمپیوٹر کی کلاسیس کا شروع کرانے کا اعلان کر دیا اس کے ساتھ رواں سال کی اے ڈی پی سے ایک ہال بنانے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم نے نئے کلاسیس کی شروع کرنے کی منظوری بھی دی ۔

اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہاکہ عوامی مسائل کی حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر سکولوں کا دورہ کررہا ہوں صوبائی حکومت علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ایجوکیشن سے ہماری مستقبل وابسطہ ہے کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا معیاری تعلیم اور پڑھا لکھا گلگت بلتستان کی پالیسی کے تحت دن رات کام کر رہے ہیں ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ علاقے کے دور افتادہ گاوں میں بھی بچے معیاری تعلیم حاصل کریں ہماری حکومت نے این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی بھرتی کرکے تاریخ رقم کر دی ہے ہم نے ایجوکیشن کو سیاسی سے پاک ادارہ بنادیا ہے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے جو اعلانات کئے ان پر عملدرآمد ہو رہے ہیں ،مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر گلگت بلتستان کے عوام باشعور عوام ہے مخالفین کی باتوں میں نہیں آئیں گے جو مرضی کرلیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button