جرائم

پونیال: گلمتی نالہ میں مویشی چوروں اور پولیس کے درمیان رات بھر فائرنگ کا تبادلہ

غذر(بیورو رپورٹ)  نالہ جات میں عارضی پویس کی تعیناتی کار گر ثابت ہوگئی مشترکہ کاروائی میں گلمتی نالہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ پولیس اور مویشی چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ۔ رات کی تاریکی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے ۔ رات بھر فائرنگ کے بعد پولیس چوروں کے گروہ سے دس مال مویشی چھڑانے میں کامیاب ہوگئے ۔ گلمتی نالہ رات بھر میدان جنگ بنا رہا ۔ پولیس اور خفیہ اداروں کے جوان ملزمان کا پیچھا کر رہے ہیں ۔ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ گلمتی نالہ میں مال مویشی کی چوری کو غذر پولیس اور عارضی بھرتی کئے جانے والے جوانوں نے ناکام بنا دیا ہے ۔ گلمتی نالہ میں گزشتہ رات مویشی چور گروہ رات کی تاریکی میں دس عدد مال مویشی کے ہمراہ دیامر کے حدود کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ڈیوٹی پر معمور عارضی پولیس کے جوانوں نے انہیں للکارا ۔ اس دوران چوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ پولیس کی جانب سے بھر پور پیش قدمی کے بعد چوروں کا گروہ علی الصبح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے چوروں کے گروہ سے دس عدم مال مویشی چھڑانے میں کامیاب ہوئے ۔ دوسری طرف نالہ کے دونوں اطراف میں موجود سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو چوکس کردیا گیا اور چوروں کے اس گروہ کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ چوروں کے اس گروہ کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے ۔ لوگوں کی مال و جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔ بہت جلد گروہ تک پہنچنے اور ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے انہوں کہا کہ بھر پور کاروائی کرنے اور چوروں کو اپنے عزائم میں ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات بھی دئے جائیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button