سیاست

سابق اکاونٹنٹ جنرل پختونخوا نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی،سلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین

چترال (نذیرحسین شاہ) ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وممبرصوبائی اسمبلی اسلیم خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔

اتوار کے روز گرم چشمہ کے مقام پر ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹو کے چاہنے والے ان کی طاقت ہیں اور جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کے متعلق فکرمند نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی وہ تاریخ میں گم ہو گئے اور کوئی بھی ان کا نام بھی اب نہیں لیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چترا ل میں بے شمارترقیاتی منصوبے مکمل کرچکے ہیں چترال کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے یہاں کے عوام کوبنیادی سہولیت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور چیف منسٹر و دیگر وزراء تین دنوں تک چترال میں ڈیرہ ڈالنے کے باوجود چترال کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اور گذشتہ حکومت کے پراجیکٹ پر اپنی تختیاں لگاکر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی مذموم کو شش کی۔ جبکہ عوام کو تمام حقائق کے بارے میں معلوم ہے۔

انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے جذبات کوسلام پیش کرتاہوں 2018کی عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدارآئے گی نہ صرف چترال میں بلکہ وقاق اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی پی پی پی کے وزیراعظم ہوں گے چترال کے عوام انصاف کے دعوداروں کی اصلیت جان چکاہے مزیداس قوم کوبے قوف نہیں بناسکتے ہیں۔سلیم خان نے مذہبی جماعتوں ،ڈسٹرکٹ حکومت اورایم این اے چترال کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب گرم چشمہ آکربڑے بڑ ے دعویٰ کرتے ہیں مگرآج تک یہاں اُن کی طرف سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوچکاہے یہاں آکرعوام کواُکسانے کی کوشش کرتے ہیں یہاں کے عوام اب سمجھ دارہوچکے ہیں اُن کی بہکاوے میں نہیںآئیں گے۔

اس موقع پر (ر)اکاونٹنٹ جنرل صوبہ خیبرپختونخوا شہزادہ تیمورخسرونے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے کہاکہ سلیم خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے چترال کی تاریخ میں دومرتبہ کامیاب ہوکرچترالی عوام کی بے شمارخدمات کیاہے انہوں نے میں ایک ورکرکی حیثیت سے پی پی پی میں شامل ہوکرعوام کی خدمت کاجذبہ رکھتاہوں جب بھی پی پی پی کاحکومت پاکستان میں آیاہے وہ چترال کی ترقی میں بے شمارمنصوبے تعمیرکئے ہیں ۔

اس موقع پر وادی لٹکوہ کے مختلف علاقوں سے وی سی چیئرمیں،کونسلر اوردیگرسینکڑوں افراد آل مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت اختیارکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،عالمزیب ایڈوکیٹ،شیرین خان ایڈوکیٹ،ممبرتحصیل کونسل خوش محمدگرم چشمہ،میردولہ جان ایڈوکیٹ،مختلف علاقوں کے وی سی چیئرمین ،نائب چیئرمین ،کونسلراورعلاقے کے عمائدین نے ایم پی اے سلیم خان پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سلیم خان کی پارٹی سے وفاداری ،علاقی خدمات کودیکھ کردودفعہ ٹکٹ اوردومرتبہ ضلعی صدرات دی جس پرلٹکوہ کے عوام صوبائی ومرکزی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوروعدہ کرتے ہیں کہ 2018 کی الیکشن میں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کویہاں کے عوام پی پی پی کے پلٹ فورم پر یکطرفہ ووٹ دے کرکامیاب کرکے اپناوعدہ پوراکریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button