چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )نگر اور کراچی میں پیپلزپارٹی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر دیامر کے جیالوں نے مٹھائی تقسیم کی ۔۔۔گولڈن پیک چوک چلاس میں پیپلزپارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پی ایس ایف دیامر کے صدر قاسم شاہ نے نگر اور کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ پیپلزپارٹی عوام کی دلوں پہ حکومت کرتی ہے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کی تمام تر حربوں کے باوجود پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں اور کرپشن کے علاوہ عوامی مسائل پہ توجہ ہی نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین کی بہترین حکمت عملی اور کارکنوں کا صدر پر اعتماد کا نتیجہ ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔