اہم ترین

پرنس کریم آغاخان کی تعلیم اور صحت میں خدمات پوری دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہیں، گورنر میر غضنفر

ہنزہ (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے شیعہ امامی اسماعیلیوں کے روحانی پیشیوا ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی امامت کے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارکبادی کے خط میں ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور بالخصوص گلگت بلتستان اوربالعموم وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی میں آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے کردار کو بھی سراہا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی لیڈر شپ میں آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحال میں سپورٹ کرنے پر ہز ہائنیس پرنس کریم آغاخان کا شکریہ ادا کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کا تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات پوری دنیا کے لیئے مشعل راہ ہیں، اور یہ کہ وہ اسلامک آرکیٹیکچر اور ہیریٹیج کی بحالی اور پروموشن میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان نے دنیا بھر میں ایسے ادارے قائم کئے ہیں جن کے ذریعے اسلام کی تعلیمات اور اخلاقیات کی پرچار ہورہی ہے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان دین اسلام کی صیح معنوں میں دانشوارنہ رہنمائی کررہے ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہزہائنیس پرنس کریم آغاخان کے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی اوریقین دلایا کہ حکومت گلگت بلتستان آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کا ہمیشہ ساتھ دیگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button