عوامی مسائل

بابوسر اور چلاس میں سیاحوں اور مسافروں کی چیکنگ کے عمل میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی محی الدین

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے ضلع دیامر کے ایس ایس پی کو گزشتہ روز ہدایات دی تھیں کہ زیرو پوائنٹ سے بابوسر ٹاپ تک چیکنگ سسٹم کا جائزہ لیں.ان ہدایات کے بعد ایس ایس پی دیامر محی الدین نے زیرو پوائنٹ سے بابوسر ویلی تک پولیس چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا انہوں نے ٹورسٹ گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے طریقہ کار کو دیکها.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاحوں اور مسافروں کے ساتھ اخلاق کا مظاہرہ کریں.غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. ایس ایس پی فیضان نے ویلی سے بابوسر ٹاپ تک پولیس چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا. انہوں نے ٹاپ پر ٹورسٹ رجسٹریشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور انٹری کے عمل کو دیکها. اے ایس پی فیضان ٹاپ پر موجود پولیس موبائل ٹیم سے بھی ملے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button