متفرق

لالک جان شہید کے والد انتقال کر گئے

 گلگت (عبدالرحمن بخاری) حوالدار لالک جان (نشان حیدر) کے والد نیت جان انتقال کرگئے۔ مرحوم کو ہندور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نیت جان کی عمر 90 سال تھی۔ وہ آج مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ انہوں نے پسماندہ گان میں ایک بیٹا دوبٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔

مرحوم کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ ان کے بیٹے حوالدار لالک جان نے دفاع وطن میں جواں مردی کا مظاھرہ کرتے ہوے شہادت پائی جس پر ان کو بعد از شہادت نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button