عوامی مسائل

اشکومن جانے والی سڑک آثارِِقدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی، جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ کانچے پل تا بارجنگل میٹل روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگا،جگہ جگہ گڑھے پڑگئے،چالیس منٹ کا سفر گھنٹوں پر محیط،تعمیر سے اب تک ایک بار بھی مرمت کی زحمت نہیں کی گئی ہے۔وادی اشکومن کو ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ سے ملانے والی اشکومن شاہراہ شکست وریخت کی وجہ سے مسافروں کے لئے عذاب بن چکی ہے۔35کلومیٹر طویل سڑک کا سفر پہلے چالیس منٹ میں طے ہوتا تھا اب ڈیڑھ گھنٹے میں بمشکل تمام ہوتا ہے۔رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی ہے،گلوداس،ہاسس،فمانی اورکوچدہ سمیت متعدد مقامات پر سیلاب کی وجہ سے سڑک کا نام ونشان مٹ چکا ہے جبکہ قدم قدم پر گڑھے پڑ چکے ہیں۔محکمہ تعمیرات نے میٹل روڈ کی تعمیر کے بعد سے اب تک ایک بار بھی مرمت کرنا گوارا نہیں کیا،گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حفیظ الرحمٰن نے بورتھ تک ٹرک ایبل روڈ کا اعلان فرمایا ہے،کیا ہی اچھا ہو کہ پہلے اشکومن کی تباہ ہوتی ہوئی اس واحد گزرگاہ کی حالت بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button