تعلیم

محکمہ جنگلات دیامر استور میں عارضی بنیادوں پر تقرری کے لئے تحریری امتحان کا مرحلہ مکمل

چلاس ( اسداللہ سے  )   محکمہ جنگلات دیامر استور سرکل میں عارضی بنیادوں پر خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے تحریری امتحان کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ فارسڑ ، فارسٹ گارڈ ،کمپیوٹر آپریٹر اور چوکیدار کی پچاس کے قریب خالی اسامیوں کیلئے گیارہ سو درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں ساڑھے پانچ سو امیدوار شارٹ لسٹ ہو کر تحریری امتحان میں شریک ہوئے ۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلات دیامر استور سرکل محمود غزنوی نے کی نگرانی میں ٹسیٹ کا مرحلہ مکمل ہوا ۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس افتخار احمد سمیت رینج فارسٹ آفیسرز اور محکمہ جنگلات کے سٹاف نے امتحانی عمل میں معاونت کی ۔ کنزرویٹر دیامر استور ڈویژن محمود غزنوی نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا ۔ کسی امیدوار کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں تحریری امتحان کا عمل شفافیت کے مکمل کیا گیا ہے باقی مراحل بھی شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button