تعلیم

کے آئی یو گریجویشن: سالانہ امتحان میں دس ہزار کےلگ بھگ طلبہ و طالبات شریک ہونگے، 33 امتحانی مراکز قائم

گلگت(خصوصی نامہ نگار)قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گریجویشن کے امتحانات 26جولائی سے شروع ہوکر 29 اگست کو پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔گلگت بلتستان کے تمام ڈویژنوں میں 33امتحانی سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔جن میں دس ہزار کے قریب طلبہ و طالبات گریجویشن کی سالانہ امتحان میں شریک ہونگے۔امتحانی نظام کو شفاف اور بہتر سے بہتر بنانے کے لیے قراقرم یونیورسٹی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ پرائیوٹ اسٹوڈنٹس کے امتحانی سلپ ان کی ایڈرس پر ارسال کیے جاچکے ہیں جبکہ ریگولر اسٹوڈنٹس کے امتحانی سلپ ان کی کالجز کو ارسال کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ممتاز احمد نے نمائندہ خصوصی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گریجویشن کا امتحانی شیڈول تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔اگر کسی اسٹوڈنٹ کو امتحانی سلپ نہ ملنے پر وہ امتحان سے پہلے پہلے کے آئی یو بورڈ آفس سے اپنی ڈوپلیکیٹ سلپ چھ سو روپے فیس اداکرکے وصول کرسکتا ہے۔کے آئی بور ڈ کے عملے کی پہلے ترجیح یہ ہوتی ہے کہ امتحانات شفاف اور بہتر طریقے سے ہوں جس کے لیے تمام عملہ ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے اور کنٹرول صاحب بھرپور نگرانی کرتے ہیں۔سال 2017ء کے یونیورسٹی امتحانات میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے طلبہ وطالبات شریک ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button