تعلیم

اقبال سیکنڈری سکول شگر میں یوم والدین کی تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)معیاری تعلیم کیلئے ملک بھر سے دہرا نظام تعلیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہیں۔جس قوم میں ہونہار طلباء و طالابت اور محنتی اساتذہ موجود ہوں وہ قوم کبھی زوال کا شکار نہیں ہوسکتا۔شگر تعلیم کے میدان بھرپور ترقی کی مناظر طے کررہے ہیں۔معیاری تعلیمی اداروں کی بدولت آج ہہمارے نوجوان ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہے ہیں۔معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سکولوں کی کردار سب سے اہم ہے۔شگر کی زمین کی طرح لوگوں کی ذہن بھی انتہائی ذہین اور زرخیز ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اقبال سکینڈری سکول ہورچس شگر میں یوم والدین اور نائنتھ کلاس طلباء کی اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ابراہیم،ڈی آئی ایس محمد خان،پرنسپل محمد جو نسیم،شاہد شگری،محمد نسیم ادا،ستار خاور اور دیگر نے کیا۔

اقبال سکینڈری سکول ہورچس میں یوم والدین کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کررہے تھے جبکہ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر راجہ ا عظم خان تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شگر کی سرزمین مردم اور زرخیز ہیں۔یہاں ذہین لوگوں اور بچوں کی کوئی کمی نہیں۔ اگر مناسب تعلیمی میسر آئے تو یہاں کے طلباء دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ اقبال سکینڈری سکول نے مختصر عرصے میں جو مقام پیدا کیا وہ سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی مرہون منت ہیں۔اساتذہ نے جس دل جمعی کیساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں وہ قابل رشک ہے۔یہ ادارہ بلتستان کے دیگر تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے۔ معیاری تعلیم ادارے کیلئے بلند و بالا اور عالی شان بلڈنگ کا ہونا لازمی نہیں اگر اساتذہ میں خلوص اور بچوں میں سیکھنے کی چاہت ہو تو دور پسماندہ علاقوں کے طلباء بھی نمایاں پوزیشن لے سکتے ہیں۔سکول کی طالبہ فضہ بتول نے شگر بھر میں اول پوزیشن لے کر ثابت کیا کہ یہاں کے بچوں میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں۔مقررین نے کہا کہ معیاری تعلیم کیلئے ملک بھر سے دہرا نظام تعلیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہیں۔جس قوم میں ہونہار طلباء و طالابت اور محنتی اساتذہ موجود ہوں وہ قوم کبھی زوال کا شکار نہیں ہوسکتا۔شگر تعلیم کے میدان بھرپور ترقی کی مناظر طے کررہے ہیں۔معیاری تعلیمی اداروں کی بدولت آج ہہمارے نوجوان ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہے ہیں۔معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سکولوں کی کردار سب سے اہم ہے۔شگر کی زمین کی طرح لوگوں کی ذہن بھی انتہائی ذہین اور زرخیز ہیں۔ تاہم شگر میں تعلیمی اداروں کیلئے مسائل بہت زیادہ ہے اگر مقامی افراد تعلیم کیلئے آگے آئے تو یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔تقریب سے سکول کی ہونہار طالبہ فضہ بتول کو ایوارڈ سے نواز گیا۔ جبکہ سکول کے ٹیچر حبیب اللہ اور محمد نسیم ادا نے سال کی بہترین اساتذہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button