بلاگزمعیشت

سی پیک منصوبہ اور عسکری قیادت کا عزم 

حامد گلگتی

ایک طرف پاک چین اقتصادای راہداری کے خلاف بھارت اپنی شاطرانہ اور دہشتگردانہ عادتوں سے مجبور ہو کر سازشوں میں مصروف ہے تو دوسری طرف پاکستانی قوم کا بچہ بچہ یہ عزم کر چکا ہے کہ سی پیک ہر حال میں بنے گا چاہے بھارت الٹا لٹکے ،پاکستانی قوم کے اس عزم کے سامنے بھارتی سازشوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب جب بھی قوم نے کوئی عزم کیا ہو تا ہے پورا کر کے ہی رہتی ہے یہ الگ بات ہے کہ بھارت ہمیشہ سے اپنی عادتوں سے مجبور ہو کر سازشیں کرتا ہے لیکن ہمیشہ اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے اور اب بھی ایسا ہی ہوگا بھارت کی سازشیں ناکامی کا منہ دیکھیں گی اور انشا اللہ سی پیک کا خواب بھی پورا ہوگا اور پاکستان ترقی کی منزلیں بھی طے کرے گا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاک فوج سی پیک کی حفاظت اوراس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے پر عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوآرٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی۔سکیورٹی ڈویژن سی پیک پر چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی حفاظت اوراس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے پر عزم ہے اوردشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور دشمن کے منصوبوں کو شکست دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔پاک فوج سیکیورٹی کے حوالے سے ذمہ داری پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کی تیاریوں اور انتظامات کو سراہا۔دوسری طرف بھارتی سازشوں سے نہ صرف چین آگاہ ہے بلکہ چین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک چیں اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہر حال میں مکمل ہوگا چینی نیشنل کانگرس کے ترجمان نے بھارت کا وہ مطالبہ کہ آزاد کشمیر کو سی پیک میں شامل نہ کیا جائے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت مخالفت کی بجائے سی پیک کا حصہ بنے اقتصادی راہ داری منصوبے کو رسہ کشی کا شکار نہ کرے یہ منصوبہ بڑا اقتصادی پاور ہاؤس ہے چین بیلٹ اورروڈ کے بغیر اس کی کامیاب تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہوگا علاقائی روابط کو فروغ دینے کا یہ واحد منصوبہ ہے اقتصادی راہ داری منصوبے سے بھارت کو بھی فائدہ پہنچے گا جہاں تک اعتراضات کا تعلق ہے یہ ایک فطری عمل ہے اس کے باوجود دونوں ملک بات چیت کے ذریعے کوئی بہتر راستہ نکال سکتے ہیں یہ ایک صاف نظر آنے والی حقیقت ہے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کے لئے بلکہ پڑوسی ممالک کے لئے ایک نعمت ہے اس سے ہر ملک فیض یاب ہو سکتا ہے سی پیک کے مکمل ہونے کے بعد پورے خطے میں ترقی کا پہیہ چل پڑے گا۔سی پیک منصوبے سے اقتصادی راہداری کی کئی ایک کامیاب راہیں کھلیں گی اور پڑوسی ہی نہیں دیگر کئی ممالک اس سے فائدہ اُٹھا سکیں گے پاکستان کے ازلی دشمنوں کو یہ بات قطعی گوار ا نہیں کہ پاکستان اس منصوبے سے ایشیا کا اہم ترین اقتصادی ملک بن کر اُبھرے اسی لئے یہ ممالک اندر سے یک لخت ہو کر پاکستان کے اہم شہروں میں دہشت گردی اور مذہبی انتشار پھیلانے کی مزموم کوششوں میں مصروف ہیں،بھارت سمیت بہت سے ممالک کھبی نہیں چاہتے کہ گوادر پورٹ کامیاب ہو اور پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھلے اسی لئے یہ ممالک ہر طرف سے پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کے در پے ہیں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے والا ملک پاکستان ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ اور معاشی سیکٹر میں بہت بڑا نقصان اٹھانے والا ملک پاکستان ہے پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کر کے پاکستان کی ترقی میں ساتھ دینے کے بجائے یہ ممالک اگر پاکستان کا دانہ پانی بند کرنے کا سوچتے ہیں تو یہ ان کی خوش فہمی تو ہو سکتی ہے لیکن ان کا یہ خواب کھبی پورا نہیں ہو یہ قوم ڈرنے والی اور جھکنے والی نہیں اتنی بڑی قربیاناں دے کر اگر پاکستانی قوم نے دنیا کے امن کو محفوظ بنایا ہے تو پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی بنا کر دم لے گی ،بھارت چاہے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرے یا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بے چینی پھیلانے کیلئے نیٹ ورک بنائے اس کی تمام کوششیں اور خواب چکنا چور ہونے کا وقتآیا ہے کیونکہ پاکستانی سول قیادت اور عسکری قیادت سے لے کر قوم کے بچے بچے تک یہ عزم دہرایا جا رہا ہے کہ پاک چین اقتصادای راہداری میںآنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں ،عسکری قیادت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ انشا اللہ بھارت اپنی سازشوں میں ناکام ہوگا اور پاکستانی قوم اتحاد و اتفاق کی لڑی میں پرو کر یہ ثابت کرے گی کہ ہم زندہ قوم ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button