سیاست

محکمہ جنگلات دیامر میں رشوت کے بدلے بھرتیوں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، چیف سیکریٹری نوٹس لیں، طیفور شاہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی

چلاس(بیوروچیف)پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں نے خود کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔صوبائی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔اب وہ مختلف طریقوں سے کالا دھن اکٹھا کر رہی ہے۔محکمہ فاریسٹ میں پوسٹوں پر رشوت کھا کر بھرتیوں کا پلان بنایا گیا اور ایماندار آفیسروں پر دباؤ ڈالنے تبادلے کرائے گئے۔چیف سیکرٹری فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیاں کروائے جس میں کوئی سیاسی مداخلت نہ ہو۔کسی بھی قسم کی غیر قانونی بھرتیوں کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج نکلیں گے۔دیامر استور ڈویژن کے دور دراز سے سخت گرمی میں آئے ہوئے امیدواران کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے۔جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔حلقے کے ممبران اسمبلی اور کونسل ممبران کی بھرتیوں میں مداخلت سے انصاف اور میرٹ کا جنازہ نکل گیا ہے۔مجبوراً ڈپارٹمنٹ کو انٹرویوز روکنے پڑے۔انٹرویوز کو ملتوی کرانے اور بندر بانٹ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار سینئیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی دیامر ڈویژن طیفور شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن اور نا اہلی کھل کر سامنے آئی ہے۔عوام خاموش نہیں رہیں گے۔نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔عوام ان کے جھوٹے دعووں سے اکتا چکے ہیں اور اب عوام کی نظریں دوبارہ پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا کے سامنے ان کی کرپشن کی کہانیاں آگئی ہیں۔صوبائی حکومت بھی اپنے آقاؤں کے نقش قدم پر چل رہی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button